حوزہ نیوز ایجنسی کی تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "اسماعیل ولد الشیخ احمد" نے پیر کی رات ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بات چیت کی۔
اس موقع پر موریتانیا کے وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی حکومت اور عوام کی کوششوں کی حمایت کی۔
در این اثنا ظریف نے امریکی غیر قانونی پابندیوں کے باوجود کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایرانی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔
واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 41495 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2757 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 13911 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔